Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684

کے پی کے حکومت چترال میں سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرے، پروفیسر ابراہیم

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے چترال سیلاب متاثرین کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کے اعلان کو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال کے سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ چترال میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور 80 فیصد علاقوں کو پانی اور بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے صرف10 لاکھ روپے امداد کا اعلان باعث شرم ہے۔ انہوں نے کہا سیلاب سے کھڑی فصلیں، سینکڑوں مکانات تباہ اور زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا ہے صوبائی حکومت چترال میں نقصانات کا ازالہ کرے۔ واضح رہے کہ بارشوں اور سیلاب سے چترال میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 14 رابطہ پل مکمل طور پر بہہ گئے ہیں۔ کمشنر مالاکنڈ کی جانب سے محکمہ داخلہ کو بھیجی جانیوالی رپورٹ میں کہا گیا ہے سیلاب سے 104 مکانات کو مکمل اور 63 کو جزوی نقصان پہنچا، جبکہ 13 سڑکیں مکمل تباہ 15 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے ارکاری میں درجنوں گھر سیلاب میں بہہ گئے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>