Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31784

شکارپور امام بارگاہ میں خودکش حملے کا مقدمہ درج

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے ضلع شکارپور میں امام بارگاہ پر خودکش حملے کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شکارپور کے قصبے خان پور میں امام بارگاہ میں خودکش حملے کا مقدمہ مقامی شہری محمد شاہ کاظمی کی مدعیت میں گرفتار دہشتگرد عثمان بروہی اور اس کے دو ساتھی عمر اور حفیظ سمیت 6 افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عین اس وقت خودکش دھماکہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جب امام بارگاہ میں نماز عید کی ادائیگی کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31784

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>