Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

رائیونڈ مارچ، تحریک انصاف نے تیاریوں کیلئے ورکرز کنونشن طلب کر لیا

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کیلئے تیاریاں تیز کر دی ہیں اور اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں پارٹی کا ورکرز کنونشن طلب کر لیا ہے۔ لاہور سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے مطابق اتوار کی سہہ پہر بنی گالہ میں تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے جس میں عمران خان بھی شرکت کریں گے۔ کنونشن میں پارٹی کے عہدیداروں کو رائیونڈ مارچ کی تیاری سے متعلق ہدایات جاری کی جائیں گی تاکہ مارچ میں زیادہ سے زیادہ لوگون کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے 24 ستمبر کو رائیونڈ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے تاہم پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت نے اب تک اس مارچ کی حمایت نہیں کی جبکہ عمران خان کے سیاسی کزن ڈاکٹر طاہرالقادری آج رات بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>