اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی خاتون رکن نسیم وانی نے کشمیری مہاجرین کے کیمپ کے دورہ کے دوران کہا کہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے بدترین ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں۔ کشمیری آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مجرمانہ اور دہشت گردانہ سوچ سے پوری دنیا واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور بھارتی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں کرائی جانے والی بزدلانہ دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے تحریک آزادی کو ختم نہیں کر سکتا۔