اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی تحصیل ٹیکسلا یونٹ کا اہم اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ٹیکسلا کی تحصیل کابینہ کے اراکین ہاشم نقوی کے گھر ٹیکسلا میں جمع ہوئے۔ اجلاس میں شہید عارف حسین الحسینی کی برسی کے پروگرام اور دیگر اہم تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں علاقہ پنج کٹھہ اور ہزارہ سے برسی کے اہم پروگرام میں بھرپور شرکت کے لئے کیمپین تیز کرنے پر زور دیا گیا اور اس حوالہ سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔