Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31804

ملک اسحاق ساتھیوں سمیت ہلاک

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ مظفر گڑھ میں پولیس مقابلہ کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کا سرغنہ اور بدنام زمانہ دہشتگرد ملک اسحاق اس کے دو بیٹوں سمیت چودہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ شاہ والی میں پولیس کے ساتھ مقابلہ میں کالعدم تنظیم کے سربراہ ملک اسحاق اس کے دو بیٹے عثمان اور حق نواز کے علاوہ غلام رسول شاہ سمیت چودہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ملتان پولیس دہشت گردوں کی نشاندہی پر مظفر گڑھ کے نواح سے اسلحہ برآمد کرکے جا رہی تھی کہ گرفتار دہشت گردوں کے پندرہ ساتھیوں نے چھڑانے کیلئے حملہ کر دیا، جس پر سی ٹی ڈی ملتان اور پولیس کا دہشتگردوں سے مقابلہ شروع ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں کالعدم تنظیم کے چودہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس مقابلہ کے دوران چھ پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی لاشیں بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کرکے پوسٹمارٹم کیا جا رہا ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ہلاک شدہ دہشت گرد ملک بھر میں دہشت گردی کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث تھے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31804

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>