اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان اسلام آباد کا اہم اجلاس یکم اگست کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے صدر کے انتخابات کے لیے اجلاس یکم اگست 2015 بروز ہفتہ دن ۱۱ بجے ہو گا۔ جس کی صدارت علامہ سید ساجد علی نقوی سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کریں گے۔ اس موقع پر تمام عہدیداران اور مبصرین حضرات بھی شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں ضلعی صدر ایس یو سی اسلام آباد کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے اور آخر میں علامہ سید ساجد علی نقوی جیتنے والوں کا اعلان کریں گے۔