اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی جس کا اطلاق 30 اکتوبر سے 8 نومبر تک ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد راولپنڈی کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کا اطلاق 30 اکتوبر سے 8 نومبر تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے دوران ریلیوں اور جلسے جلوسوں پر پابندی ہوگی اور 5 افراد ایک جگہ اکٹھے بھی نہیں ہو سکیں گے جب کہ دفعہ 144 کا نفاذ احتجاج تشدد اور غیرقانونی تقریر پر کیا گیا۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے راولپنڈی میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ وفاقی حکومت نے بھی اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے جو تحریک انصاف کے 2 نومبر کے دھرنے کے پیش نظر نافذ کی گئی ہے۔