Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31724

اسکولوں کی آتشزدگی میں ایجنسیاں اور ان کے آلہ کار ملوث ہیں، سید صلاح الدین

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعلیمی اداروں کو نذر آتش کرنے میں بھارتی ایجنسیاں اور ان کے آلہ کار ملوث ہیں اور ایسے عناصر بچ نہیں پائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی تاریخ ساز جد و جہد کو ایک غلط رنگ دینے، موجودہ کشمیری نسل کو تعلیم سے بیگانہ کرنے اور جموں و کشمیر کو معاشی بدحالی کا شکار کرنے کیلئے بھارتی ایجنسیاں اور ان کے آلہ کار ایک تیر سے دو شکار کرنے کے مصداق تعلیمی اداروں کو نذر آتش کرنے کا گھناونا اور مکروہ کھیل، کھیل رہے ہیں۔ حزب المجاہدین کے سربراہ نے حریت پسند عوام سے اپیل کی وہ خود تمام اسکولوں بشمول پرائیویٹ اسکولوں کی حفاظت کا بیڑا اٹھائیں اور ایسے عناصر کو بے نقاب کرنے میں تعاون کریں جبکہ ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31724

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>