Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31674

جرنیلوں سے تحقیقات کرنی ہیں، تو اسلم بیگ سے شروع کرنا ہوگا، میجر جنرل (ر) اطہر عباس

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل (ر) اطہر عباس نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی، آرمی چیف کے بغیر کوئی کام نہیں کرسکتا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اطہر عباس کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کھل کر کیوں نہیں کہتی کہ تحریک انصاف کے دھرنے میں آرمی چیف جنرل راحیل بھی ملوث تھے۔ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمنٹ کے سامنے دیئے گئے دھرنے کی تحقیقات کے حوالے سے حکومت کمیشن بنانا چاہتی ہے، تو ضرور بنائے، لیکن اگر جرنیلوں سے تحقیقات کرانی ہیں تو سابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ سے شروع کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی صاف ستھرے کردارکے مالک تھے اور ان کو خفیہ ادارہ چلانے کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔ تحریک انصاف کی مالی معاونت یا منظم کرنے میں جنرل پاشاکے ملوث ہونے کا الزام درست ہو تو پھر یہ بھی درست ہو گا کہ اس وقت کے آرمی چیف جنرل کیانی بھی ملوث ہوں گے۔ ڈی جی آئی ایس آئی آرمی چیف کے بغیر کوئی کام نہیں کر سکتا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31674


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>