اسلام ٹائمز۔ مسرور نواز جھنگوی کا کہنا ہے کہ میں اب زیادہ اعتدال پسند ہوچکا ہوں اور صوبائی اسمبلی کی نشست جیتنے کے بعد خود کو فرقہ وارانہ معاملات سے دور کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اب میرے کاندھوں پر ذمہ داریوں کا بوجھ ہے اور میں جھنگ کے تمام لوگوں کا نمائندہ ہوں۔ ماضی میں فرقہ وارانہ بیانات کے حوالے سے ایک سوال پر مسرور جھنگوی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔ مسرور جھنگوی نے کہا کہ انتخاب میں ان کی کامیابی کے بعد سے پولیس انہیں ’’ہراساں‘‘ کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ مولانا مسرور نواز جھنگوی کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے بانی مقتول مولانا حق نواز کے صاحبزادے ہیں۔