Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31635

گوادر میگا پروجیکٹ کے تمام تر اختیارات بلوچستان کو دیئے جائیں، بلوچستان نیشنل پارٹی

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کیجانب سے وڈھ کے واقعے میں عبدالرحمان دینارزئی کی شہادت اور اس واقعے میں دو افراد کو شدید زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آواران و دیگر علاقوں میں طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے۔ طاقت کے ذریعے بلوچستان کے معاملات کو حل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور بلوچوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے اقدامات دراصل مظالم اور جبر و استبداد کی نشاندہی کرتے ہیں۔ بلوچستان میں نام نہاد جمہوری دور میں اب تک ایک شخص بھی بازیاب نہیں ہو سکا۔ چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی جا رہی ہے۔ ماورائے قانون چھاپوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ نہتے، معصوم، بےگناہ بلوچوں کے قتل عام میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گوادر میگا پروجیکٹس ریکوڈک سمیت دیگر قدرتی وسائل سے مالا مال سرزمین کے وسائل لوٹنے کیلئے حکمرانوں نے کک بیگز کے ذریعے ریکوڈک کا سودا کرنے سے پیچھے دکھائی نہیں دے رہے اب جبکہ پاک چائنا اقتصادی روٹ کا جو مسئلہ ہے، اصل حقیقی مسئلے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ آج بی این پی کے سامنے گوادر کا اصل مسئلہ وہاں کے بلوچ ہیں۔ جو انسانی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ تعلیمی اداروں، سڑکوں کا فقدان ہے۔ لوگ پسماندگی کی زندگی بسر کر رہے ہیں اب جبکہ حکمران کہتے ہیں کہ گوادر میگا پروجیکٹ بلوچستان کے عوام کا مقدر تبدیل کر دے گا، جب تک پورٹ کا اختیار بلوچستان کو نہیں دیا جاتا گوادر پورٹ میں زیادہ تر اولیت بلوچستان کے عوام کو دی جائے اور بنیادی ضروریات، تعلیمی ادارے کے قیام کی ضرورت ہے۔ بیرونی یلغار سے بچنے کیلئے دوسرے علاقوں سے آنے والے کو ووٹ کا حق دینے پر پابندی عائد ہونی ہے۔ بی این پی کے قائد سردار عطاء اللہ مینگل نے جن خدشات و تحفظات کا اظہار کیا آج تمام قوتیں انہیں تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں مذہبی انتہاء پسندی، مذہبی جنونیت، کلاشنکوف کلچر، منشیات افغان مہاجرین کی وجہ سے اضافہ ہوا۔ بلوچستان کے حکمران اب بھی کوشش کر رہے ہیں کہ مہاجرین کی آبادی کار کو یقینی بنایا جائے۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ افغان مہاجرین کی موجودگی میں کوئی بھی مردم شماری قبول نہیں کیونکہ یہ مردم شماری غیر قانونی ہو گی۔ ساڑھے پانچ لاکھ خاندانوں کو بلوچستان میں جعلی شناختی کارڈز جاری کئے جا چکے ہیں۔ اب مزید صوبائی جعلی حکمران ان کو سرکاری دستاویزات دینے کے تگ و دو میں ہیں۔ مہاجرین کسی بھی نسل، مذہب، فرقے یا زبان سے تعلق رکھے اس بلوچستان میں آباد کاری کا اختیار نہیں۔ مہاجرین کے انخلاء کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ کوئٹہ میں جہاں بھی کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو سریاب کے بلوچ علاقوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ غیر قانونی طور پر چھاپے، چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی جاتی ہے جو قابل مذمت ہے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31635

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>