اسلام ٹائمز۔رینجرز کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ رینجرز نے کراچی کے حالات کو دیکھتے ہوئے اور شہریوں کو مختلف حوالوں سے آگاہ کرنے اور ان سے رابطے میں رہنے کے لیے ایف ایم نشریات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف ایم نشریات روزانہ شام کے اوقات میں اور رات کو ایک ایک گھنٹہ رینجرز کے افسران آن ایئر ہوں گے۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف ایم نشریات شروع کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ڈی جی رینجرز سندھ کی منظوری کے بعد نشریات شروع کر دی جائیں گی۔