Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31664

جماعت اسلامی پنجاب کے امیر نے پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے قرارداد جمع کرا دی

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر کی جانب سے جمع کروائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ''صحافت نے ہردور میں معاشرے کے لئے آنکھ، کان اور دل ودماغ کا کردار ادا کیا ہے۔ صحافیوں نے اپنی صحافتی ذمہ داریاں جان پر کھیل کر نبھائی ہیں۔ ضرورت ہے کہ حکومت پنجاب صحافیوں کی رہائش کے لئے ہر شہر میں صحافی کالونی کے لئے اراضی مختص کرے۔ اس سلسلہ میں بہاولپور شہر کو ترجیح دی جائے''۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے عالمی معیار کے مطابق کام نہیں ہو رہا۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ صحافی برادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ میڈیا ریاست کا چوتھا بڑا ستون ہے جس نے20 کروڑ پاکستانی عوام کو سیاسی شعور دیا ہے۔ جنرل پرویز مشرف کی ایمرجنسی، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی اور دیگر قومی ایشوز کو اجاگر کرنے میں صحافت کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں معاشرتی کردار سازی میں میڈیا نے بڑا اہم رول ادا کیا ہے جو کہ مستقبل کے عظیم پاکستان اور عظیم قوم کی اساس ثابت ہوگا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31664

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>