اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سیاسی بنیادوں پر بند توڑے جا رہے ہیں، سیاسی بنیادوں پر کوٹ مٹھن کو نقصان پہنچایا گیا تو صوبائی حکومت پر مقدمہ درج کرائیں گے، ڈاکٹر طاہر القادری نے پیر آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ عامر فرید کوریجہ کو ٹیلی فون کیا اور سیلاب کی صورتحال پر گفتگو کی، طاہر القادری نے کہا کہ کوٹ مٹھن کو ڈبونے کی سازش کی جا رہی ہے، 2010ء میں بھی سیاسی مداخلت پر غلط بند ٹوٹنے سے جانی اور مالی نقصان ہوا تھا، ان کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بتائیں، واہ گوڑ اور مشوری بند کس کے لئے اور کس کےکہنے پر توڑے گئے۔