Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31714

ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا اجلاس

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کی کابینہ کا اہم اجلاس صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان عبدالمتین اخونزادہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی، جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی صدر مولانا عبدالقدوس ساسولی، مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماء مولانا انوارالحق حقانی، جماعۃ الدعوہ کے صوبائی امیر مفتی محمد قاسم، تنظیم اسلامی کے عبدالسلام عمر، خطبائے جمعہ کمیشن کے انچارج ڈاکٹر عطاءالرحمن ، جماعت اسلامی کے مولانا عبدالحق ہاشمی، معروف دانشور امان اللہ شادیزئی و دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالمتین اخونزادہ کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے باہمی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ اب بات اختلاف اور فتوؤں سے بڑھ کر قتل و غارت گری تک آپہنچی ہے۔ اس میں نقصان تو صرف اہل دین کا ہے۔ بے دین طبقہ یہ بات کہتا ہے کہ یہ قتل و غارت مسجد و مدرسہ اور امام بارگاہ کے باعث ہے۔ ماہ مبارک رمضان میں ہمیں برما اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی آواز اٹھانی چاہئے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31714

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>