اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے 12 شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ اور ایئر چیف مارشل سہیل امان شریک ہوئے۔ نماز جنازہ میں تینوں مسلح افواج کے حاضر سروس ور ریٹائرڈ اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں شہدا کے اہل خانہ سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔