Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31724

وفاق المدارس نے اسلام آباد میں 22لاکھ طلبہ جمع کرنے کی دھمکی دیدی

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری قاضی عبدالرشید نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دینی مدارس پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، اگر 19 ہزار مدارس کے 22 لاکھ طلبہ نے اسلام آباد میں دھرنا دیا تو حکومت ماضی کے دھرنے بھول جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران قاضی عبدالرشید کا کہنا تھا کہ مدارس پر چھاپوں کے ذریعے ملک دشمنی کا تاثر دیا جا رہا ہے، مدارس پر چھاپوں کے بعد اسلحہ نہیں، دینی کتب ملیں گی، دینی مدارس میں دہشتگردی کی نہیں قرآن و حدیت کی تعلیم دی جاتی ہے، مدارس کے خلاف انتقامی چھاپے بند نہ کیے گئے تو احتجاج پر مجبور ہونگے، انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کیخلاف چھاپوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اسلام آباد میں دھرنا دینگے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31724

Latest Images

Trending Articles