Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31714

بھارت، مندر میں بھگدڑ مچنے سے 10 افراد ہلاک

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں پیر کو ایک مندر میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم دس افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مندر کا دروازہ کھلتے ہی ہزاروں لوگوں نے اس جانب دوڑ لگا دی، ہندو عقیدت مند ریاست بہار کے سلطان گنج علاقے سے دریائے گنگا سے پانی لے کر کئی سو میل کا فاصلہ پیدل چل کر یہاں پانی چڑھانے آتے ہیں۔ چند دن پہلے بھی یہاں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ ماہ جنوبی ریاست آندھراپردیش میں گوداوری دریا میں ’’اسنان‘‘ کے لیے ہونے والی دھکم پیل کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ اس میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31714

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>