Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31714

وزیراعلٰی سے کم کوئی عہدہ قبول نہیں، میر غضنفر علی خان

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب رکن میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلٰی سے کم کوئی عہدہ قبول نہیں کریں گے، انہوں نے ہنزہ نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چیف ایگزیکٹو گلگت بلتستان رہ چکا ہوں، اب مجھے کوئی یہ بتا دے کہ میں قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کا عہدہ کیسے قبول کروں گا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز گلگت بلتستان یا مرکزی قیادت نے اراکین اسمبلی میں عہدے تقسیم نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے، مجھے افسوس ہے کہ آئے روز ایسی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں، جن کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں، کبھی مجھے سپیکر کے لئے آمادہ کرنے کی باتیں ہوتی ہیں اور کبھی کہا جاتا ہے کہ میں نے سپیکر بننے کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔انکا کہنا تھا کہ ان باتوں سے مجھے سازش کی بو آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے حوالے سے مسلم لیگ نواز کی مرکزی قیادت جو فیصلہ کرے گی، وہ ہمیں قابل قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ نواز کو تاریخی مینڈیٹ دیا ہے۔ اس پر ہم گلگت بلتستان کے عوام کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ نواز کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے قانون ساز اسمبلی میں پہنچایا ہے۔ حکومت سازی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں میر غضنفر علی خان نے کہا کہ وزیراعلٰی اور دوسرے عہدوں کا اعلان وزیراعظم اپنے دورہ کے موقع پر گلگت میں کریں گے، اس سے پہلے عہدوں کی تقسیم کی باتوں کی میں مذمت کرتا ہوں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31714

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>