اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق سابق سیکریٹری فلاح و بہود ایم ڈبلیوایم پنجاب مسرت کاظمی کو ایک ماہ کیلئے ایم ڈبلیو ایم کے فلاحی شعبے خیرالعمل فاونڈیشن کا قائم مقام چیئرمین نامزد کر دیا گیا ہے، اس فیصلے کی توثیق مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کر دی، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ مسرت کاظمی ایک ماہ کیلئے خیر العمل فائونڈیشن کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، اس عرصے میں وہ ادارے کی مضبوطی اور شعبہ جاتی امور کو منظم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے، جب کے اس عرصے میں خیر العمل فاونڈیشن پاکستان کے مستقل چیئرمین کے چناو کا مرحلہ بھی طے کیا جائے گا۔