Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31714

پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کے مابین مذاکرات میں ایک دن کی توسیع

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دلی میں پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے درمیان مذاکرات میں ایک دن کی توسیع کردی گئی۔ مذاکرات کا خصوصی دور آج ہوگا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے نئی حکمت عملی بنائی جارہی ہے، جس کے لیے مذاکرات میں ایک دن کی توسیع کی گئی ہے۔ بات چیت کا خصوصی دور آج ہورہا ہے۔ ایک بھارتی اخبار کے مطابق پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کے درمیان آج نئی حکمت عملی اور پروٹوکول پر بات چیت ہوگی اور اسے حتمی شکل دی جائے گی، جس کے بعد مذاکرات کی مشترکہ دستاویز پر دستخط کیے جائیں گے۔ اخبار نے اعلیٰ سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مذاکرات میں دونوں جانب سے لائن آف کنٹرول پر امن وسکون برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31714

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>