سلام ٹائمز۔ عظمت شہداء و استقبال محرم کا سالانہ اجتماع جامعۃ الشہید عارف حسین الحسینی پشاور میں منعقد ہوا، اجتماع میں صوبہ بھر سے علماء اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، مبلغین سے خطاب میں سابق سینیٹر علامہ جواد ہادی کا کہنا تھا کہ ہماری عزاداری مثبت پیغام سے خالی ہوتی جارہی ہے، اگر ہم صحیح معنوں میں شیعہ ہوتے تو آج ہم پر انگلیاں نہ اٹھائی جاتیں۔ منبر پر بیٹھنے والے ان پڑھ لوگوں نے عوام کی بری تربیت کی۔ علماء کی اولین ذمہ داری ہے کہ عوام کو بامعنی اور مثبت عزاداری سے متعارف کرائیں۔