Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31714

آئین پاکستان میں لبرل پاکستان کا کوئی ذکر نہیں، سراج الحق

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے خبردار کیا ہے کہ لبرل پاکستان کی باتیں آئین پاکستان سے بے وفائی اور غداری کے زمرے میں آتی ہیں۔ آئین پاکستان میں لبرل پاکستان کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ہم ملک کو لبرل نہیں بنانے دیںگے بلکہ ملک آئین کے روح کے مطابق ایک اسلامی و فلاحی مملکت بنا کر دم لیں گے، قبائلی عوام نے ملک کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں ہم انکی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں قبائل نے ہر سخت مرحلے میں جان و مال کی بازی لگا کر ملک سے وفاداری کا ثبوت دیا ہے، قبائل کو اپنے فیصلے کرنے کا حق دیا جائے ہم کسی کو بھی قبائل پر زبردستی اپنا فیصلہ نہیں ٹھونسنے دیں گے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ علمائے کرام اور تمام سیاسی جماعتیں مل کر ملک میں آئین کی بالادستی قائم کریں۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے آئین پاکستان کی کاپی لہراتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ آئین پاکستان جس پر ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں متفق ہیں اور انکے دستخط ثبت ہیں اس میں لبرل پاکستان کا کوئی ذکر نہیں بلکہ اس آئین میں واضح الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ یہ ملک اسلامی اور فلاحی مملکت ہوگا آج جو لوگ استعماری قوتوں کو خوش کرنے کیلئے ملک کو لبرل پاکستان کی باتیں کر رہے ہیں وہ آئین پاکستان سے غداری اور بے وفائی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31714

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>