اسلام ٹائمز۔ اسسٹںٹ پولیٹیکل ایجنٹ لور کرمُ فضل قادر نے آج صدہ بازار میں ہوٹلوں، بیکریوں اور قصابوں کی دکانوں پر چھاپے مارے۔ چھاپے کے دوران ہوٹلوں اور بیکریوں میں کھانے پینے کے اشیاء کی کوالٹی چیک کی، صفائی کا جایزہ لیا اور مختلف دکانوں میں نرخنامے چیک کئے، 6 دکانداروں کو ناقص صفائی اور غیر معیاری کھانا فروخت کرنے پر گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ انہوں نے صدہ بازار کے دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں اور نرخناموں، معیاری خوراک اور صفائی کا خاص خیال رکھیں، ورنہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صدہ بازار میں موجود لوگوں نے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لور کرمُ فضل قادر کے اس اقدام کو بہت سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔