اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج پیرس میں ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ مودی نے جو اس وقت برطانیہ میں ہیں، حملے کے فوراً بعد ٹوئٹ میں کہا کہ پیرس سے موصولہ خبریں انتہائی ہولناک اور تکلیف دہ ہیں، پیرس میں ہندستانی سفارت خانہ نے کہا کہ ہندستانی مشن صورتحال پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہے اور ان حملوں میں کسی ہندستانی کے زخمی ہونے کی ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ادھر پرنب مکھرجی نے پیرس حملے کی سخت مذمت کی، صدر پرنب مکھرجی نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی آج سخت مذمت کی۔ درایں اثنا کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی آج سخت مذمت کرتے ہوئے مصیبت کی اس گھڑی میں فرانس کے عوام کے ساتھ یگانگت کا اظہار کیا ہے۔