اسلام ٹائمز۔ ڈویثرنل کو آرڈینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی تسنیم احمد قریشی نے سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ذوالفقار علی بھٹو شہید نے امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے مشن پر سمجھوتا نہ کرنے کی پاداش میں جام شہادت نوش کیا، لیکن ن لیگی حکمران اپنے معاشی مفادات کے پیش نظر ازلی دشمن ہندوستان کے سامنے گھٹنے ٹیک چکے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنانے کا سہرا پیپلز پارٹی کے بانی چئیرمین ذوالفقار علی بھٹو کے سر ہے۔