Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684

ضرب عضب کی کامیابی کیلئے عوام حکومت اور فوج کا ساتھ دیں، صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) مشائخ علماء پاکستان کے صدر صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن قادری نے رجانہ میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرب عضب آپریشن سے 25 سال کی دہشت گردی کے بعد ایک سمت کا تعین ہوا ہے، آپریشن ضرب عضب سے کو ئی ناراض ہو یا خوش پاکستان کو کامیابیاں مل رہی ہیں، اس آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے عوام حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑے ہوں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نعتیہ محفل سے خطاب کرنے کے بعد حکمران جماعت کے مقامی رہنما کا حق باہو ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ضرب عضب کی کامیابی ناگزیرہے کچھ لوگ اس آپریشن سے ناخوش ہیں، مگر ان لوگوں کی پرواہ کئے بغیر عوام کو حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشا نہ کھڑا ہونا ہوگا اور ضرب عضب آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ اس موقع پر مفتی اقبال سیالوی، ذوالفقار جاں نثار اور سید رضا شاہ گیلانی نے بھی خطاب کیا۔  سلطان فیاض الحسن نے کی۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>