Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31714

حکومت آزادکشمیر بجٹ کا 73 فیصد تعلیم پر خرچ کر رہی ہے، چوہدری مجید

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ قوم کو جہالت میں رکھنے والوں کو ہماری تعلیمی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے، ساڑھے چار سال میں غریبوں کے بچوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے میڈیکل کالج اور یونیورسٹیاں قائم کی ہیں۔ کھڑی شریف میں الازہر طرز کی بین الاقوامی یونیورسٹی کے قیام کے لیے اسمبلی میں آرڈنینس پاس کرائوں گا اور اسی ماہ اسلامک یونیورسٹی اور ملٹری کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ دینی مدارس کو حکومتی سرپرستی میں لائیں گے تاکہ غریب کے بچوں کو زنجیروں اور کشکول سے نجات مل سکے۔ آئندہ کے لیے تعلیمی پالیسی بنا رہے ہیں کہ کسی بھی سرکاری ٹیچر کا بیٹا یا بیٹی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بجائے سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرے اس کی خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ کو نوکری سے فارغ کر کے گھر بھیج دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آزاد جموں و کشمیر ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپور کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر بجٹ کا 73 فیصد محکمہ تعلیم پر خرچ کر رہی ہے لیکن نتائج مایوس کن ہیں سرکاری اساتذہ خدا کا خوف کریں قوم کے معماروں کے مستقبل سے نہ کھیلیں اپنے رزق کو حلال کر کے کھائیں۔ میری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔ ایک لمحہ بھی اپنے فرائض سے غافل نہیں رہا۔ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سمیت وفاقی وزراء کے آزادکشمیر میں فتوحات کے خواب چکنا چور ہوں گے۔ کشمیریوں کی عزت و ناموس اور غیرت کو نیلام نہیں ہونے دوں گا۔ ہر محاذ پر غریب لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑوں گا۔ اس موقع پر مشیر حکومت شوکت راجہ، ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز راجہ راشد تراب، ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری حق نواز، ریٹائرڈ ہیڈماسٹر مرزا محمد یاسین نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31714

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>