Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31724

قبائل کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے، تعلیمی اصلاحی جرگہ

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ فاٹا سیکرٹریٹ کی جانب سے فاٹا میں ایجوکیشن ریشنلائزیشن پالیسی کیخلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں فاٹا تعلیمی اصلاحی جرگہ کی جانب پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ فاٹا تعلیمی اصلاحی جرگہ کے چیئرمین اطلس خان شیرانی، جنرل سیکرٹری عبداللہ ننگیال بیٹنی، جنوبی وزیرستان تعلیمی جرگہ کے صدر نور دین اور امیدوار این اے 41 ایاز وزیر، شمالی وزیرستان سیاسی اتحاد کے نمائندے خیر محمد توری خیل، ایف آر ڈی آئی خان کے عبداللہ شاہ، ایف آر ٹانک کے محمد گل بیٹنی، ایف آر لکی مروت کے انجینئر ضیاء الرحمن اور دیگر رہنماؤں و طلباء نے فاٹا تعلیمی اصلاحی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن ریشنلائزیشن پالیسی فاٹا کے لوگوں کیلئے تعلیمی ایف سی آر ہے۔ جرگے نے متفقہ طور پر اس کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کااعلان کیا۔ جرگے کے مشران نے کہاکہ فاٹا کے عوام ایک ناختم ہونیوالے عذاب سے گزر رہے ہیں اور پچھلے پندرہ سالوں سے تقریباً 600 تعلیمی اداروں کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے تباہ کیا ہے اور پچھلے کئی آپریشنز کی وجہ سے فاٹا کے عوام دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ فاٹا میں کئی علاقوں کے رہائشی ابھی تک وہاں پر آباد ہی نہیں ہوئے۔ فاٹا کی مخدوش صورتحال کے باوجود حکام بالا کی طرف سے تعلیمی ریشنلائزیشن پالیسی ہمارے بچوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے قبائل کوآپس میں الجھانے اور ان کے آپس میں تنازعات بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ فاٹا میں تباہ شدہ تعلیمی اداروں کی تعمیرنو، بحالی اور فعال بنانے کیلئے آنیوالے فنڈز کو فاٹا میں استعمال کیا جائے۔ فاٹا میں ایک غیر جانبدار سروے کے مطابق 5 ہزار مزید تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے حکام بالا رہے سہے تعلیمی اداروں کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی غیرحاضری کی سزا ہمارے بچوں کو نہ دی جائے اور آرٹیکل 25 کے مطابق ہمارے بچوں سے بنیادی انسانی حقوق نہ چھینے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ اساتذہ کو سہولیات دیکر ان تعلیمی اداروں کو فی الفور بحال کیا جائے، تاکہ علاقے میں تعلیم عام ہوسکے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31724

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>