Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31655

دینی جماعتیں اسلامی معاشرت اور پاکستان میں نظام خاندان کی ہر قیمت پر حفاظت کرینگی، لیاقت بلوچ

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور دینی جماعتوں کی مشترکہ سٹیرنگ  کمیٹی کے چیئرمین لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 2 اپریل کی منصورہ میں نظام مصطفیٰ (ص) کانفرنس نفاذ شریعت، قرآ ن و سنت کی بالادستی، آئین اور اسلامی قوانین کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔ ملک بھر میں مقتدر طبقات اور دین بے زار طبقے، نظریاتی، معاشی و اخلاقی دہشتگردی مسلط کیے ہوئے ہیں۔ تمام دینی جماعتیں اسلامی معاشرت اور پاکستان میں نظام خاندان کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس 11 اپریل کو منصورہ میں بلالیا گیا ہے۔ نظام مصطفیٰ (ص) کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق راولپنڈی، کراچی، پشاور، ملتان، گلگت، مظفر آباد میں نظام مصطفیٰ (ص) کانفرنسوں کے لیے تاریخوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31655

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>