Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31724

جماعت اسلامی نے ڈالر لیکر 1977ء میں جمہوریت کیخلاف سازش کی تھی، ڈاکٹر کریم خواجہ

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے گذشتہ روز جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ میں ہونے والے مذہبی جماعتوں کے اجتماع میں پاس کیے جانے والے اعلامیہ پر شدید تنقید کی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ 1977ء کی طرح مذہبی جماعتیں نظام مصطفیٰ کیلئے تحریک چلائیں گی۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی والے کل قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے مخالف تھے تو آج بلاول بھٹو زرداری کے خلاف ہیں۔ جماعت اسلامی والوں نے ڈالر لیکر 1977ء میں جمہوریت کے خلاف سازش کی تھی، انہوں نے کہا کہ ڈالر لیکر افغان جہاد کے نام پر فساد کو جنم دیا گیا تھا۔ جماعت اسلامی والوں نے دوسروں کے بچوں کو جہاد کے نام پر مروایا اور اپنے  بچوں کو امریکہ اور یورپ میں تعلیم کیلئے بھیجا۔ ڈاکٹر کریم خواجہ نے یاد دلایا کہ جنرل مشرف کے ایل ایف او کو آئین کا حصہ بنانے والی بھی جماعت اسلامی ہی تھی۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31724

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>