اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی کابینہ کا ماہانہ اجلاس اس تنظیم کے دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ پروگراموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندے کے منصوبون کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اجلاس کی کارروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کا شرف محمد علی شریفی نے حاصل کی۔ مختار مطہری نے ایجنڈا بیان کیا اور سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری نے کلیات بیان کیں، جس کے بعد دیگر اراکین کابینہ نے بحث میں حصہ لیا۔ خصوصاً شعبہ تبلیغ کے حوالے سے بنیادی نوعیت کے مسائل کو حل کیا گیا۔