اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اور ایسے وقت میں صرف عمران خان ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے باہر نکال سکتے ہیں۔ پاکستان کے حکمران ملک کا مستقبل تاریک کر کے اپنا مستقبل بنانا چاہتے ہیں۔ نواز شریف نے اپنے بیٹے کو سرمایہ کاری کے لئے لندن بھیجا ہوا ہے کرپٹ حکمرانوں کو روکا نہ گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عمران خان کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں۔ ہم پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کریں گے اور تنہا الیکشن میں حصہ لیں گے۔