Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31664

نون لیگ کے کارکنوں کا لندن میں جمائمہ کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے چندے کی رقم سے بیرون ملک سرمایہ کاری کی جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی جو کسی سیاستدان کو زیب نہیں دیتی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے کارکنان نے بھی وزیراعظم کی لندن کی رہائش گاہ کے باہر پانامالیکس کی تحقیقات کے حوالے سے مظاہرہ کیا تھا۔ نون لیگی کارکنوں کے احتجاج کے بعد عمران خان نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ جمائما کی والدہ کے گھر کے باہر مسلم لیگ نون کے لوگوں نے مظاہرہ کیا ہے اور اس مظاہرے کا مقصد پاناما لیکس میں شریف فیملی کے نام سے توجہ ہٹانا ہے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31664

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>