Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31635

ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام لاہور میں جشن مرج البحرین کا انعقاد

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیراہتمام "جشن مرج البحرین" کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ "جشن مرج البحرین" میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی، تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین صاحبزادہ حسن محی الدین، علامہ ابوذر مہدی، ہندو رہنما ڈاکٹر منوہر چاند سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ اہلبیت کی ذات اقدس مسلمانوں اور عالم انسانیت کی مشترکہ میراث ہے جبکہ حضور اکرم ﷺ کا گھرانہ ایک درگاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں انتہا پسندی اور عدم برداشت ان ہستیوں کی تعلیمات سے دوری کا سبب ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنما ڈاکٹر حسن محی الدین کا کہنا تھا کہ حضرت علیؑ اور حضرت فاطمہؑ نے انسانیت سے محبت کے زریں اصول پیش کئے، ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم انسانیت کو عروج تک پہنچانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31635

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>