Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31655

مٹیاری، گرین لائن ٹرین کی ٹکر سے کار تباہ، چھ افراد جاں بحق

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ عید منانے کیلئے کراچی سے ٹنڈو اللہ یار آنے والے مسافروں پر گرین لائن ٹرین موت بن کر ٹوٹ پڑی۔ ایک ہی خاندان کے چھ افراد کراچی سے ٹنڈواللہ یار عید منانے کی غرض آرہے تھے، کہ مٹیاری میں جسکانی پھاٹک پر گرین لائن ٹرین نے کار کو ٹکر ماردی، ٹرین کی زد میں آکر کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی، اور چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کار پھاٹک پر تیز رفتار ٹرین کے آگے آگئی تھی، ٹرین راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی، جبکہ کار سوار افراد عید کے دوسرے دن کراچی سے اپنے آبائی گاﺅں ٹنڈو اللہ یار آرہے تھے۔ پولیس کے مطابق لاشیں تحویل میں لے لی گئی ہیں، جبکہ ضروری قانونی کارروائی کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31655

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>