Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684

دہشتگردوں کیساتھ ساتھ سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں گے، کور کمانڈر کراچی

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا کے تمام بڑے کردار پکڑے جا چکے ہیں، اب دہشتگرد کے ساتھ ساتھ سہولت کاروں اور مالی مدد کرنے والوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں اسماعیل برادری کے مرکز الاظہر گارڈن کے دورے اور سانحہ صفورا میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹنیننٹ جنرل نوید مختار نے کراچی میں اسماعیلی برادری کے مرکز الاظہر گارڈن کا دورہ کیا، اور وہاں سانحہ صفورا میں جاں بحق ہونے افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، جبکہ رینجرز اہلکار بھی کور کمانڈر کے ہمراہ ہیں۔ کور کمانڈر نے کہا کہ سانحہ صفورا کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سانحہ صفورا کی تحقیقات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے، تاہم دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل کور کمانڈر کراچی نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور جیل سیکیورٹی کا جائزہ لیا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے جیل میں تعینات فوجی و رینجرز اہلکاروں سے ملاقات کی، اور انہیں عید کی مبارک باد دی، جبکہ بہتر سیکیورٹی انتظامات پر اہلکاروں کو خراج بھی تحسین پیش کیا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>