Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31813

حکومت نے امریکی خوشنودی کے لیے کشمیر رول بیک پالیسی اختیار کر رکھی ہے، اسداللہ بھٹو

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اور سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر کے لیے پوری امت مسلمہ کو متحد ہونا پڑے گا، تاکہ عالمی برادری کو بھارتی مظالم سے موثر انداز میں آگاہ کیا جا سکے۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرہ میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکمران مسئلہ کشمیر پر دیرینہ قومی موقف سے منحرف ہو چکے ہیں اور انہوں نے امریکی خوشنودی کے لیے ملک و قوم کے مفادات کے منافی ’’کشمیر رول بیک‘‘ پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جد و جہد ضرور رنگ لائے گی اور کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔ قبل ازیں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہباز چوک میں یکجہتی کشمیر کیمپ لگایا گیا اور چونگی گوجرہ روڈ سے برہان مسجد تک ریلی بھی نکالی گئی۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31813

Latest Images

Trending Articles