اسلام ٹائمز۔ پارا چنار میں کرم لیویز فورس میں بھرتی کا عمل جاری ہے۔ جس سینکڑوں امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ بھرتی کیلئے ایک ماہ قبل امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ کرم لیویز میں بھرتی کیلئے امیدواروں کو تین مراحل میں سے گزرنا پڑتا ہے، طبی امتحان میں امیدواروں سے سات منٹ میں دو کلومیٹر کی دوڑ کرائی جاتی ہے، اور دوڑ کے بعد ان کے قد اور چھاتی کی پیمائش کی جاتی ہے۔ کامیاب امیدواروں کا دوسرے مرحلے میں تحریری امتحان لیا جاتا ہے۔ جس میں کامیابی کی صورت میں انٹرویو کا مرحلہ درپیش آتا ہے۔ بھرتی کے عمل میں سینکڑوں امیدواروں نے حصہ لیا۔ جس میں کامیاب امیدواروں کا تحریری امتحان لیا گیا۔ جس کی نگرانی کے عمل میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان، فاٹا سیکرٹریٹ اور سیفران کے افسران، پولیٹیکل تحصیلدار محال نذیر احمد، تحصیلدار محمد نصیر، کرم ملیشیاء میجر احمد بٹ، لیوی فورس صوبیدار میجر علی جنان اور پولیٹیکل انتظامیہ نے حصہ لیا۔