Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31664

جماعت الحرار اور ٹی ٹی پی کو فنڈنگ را کرتی ہے، شجاع خانزادہ

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں مدارس کی مانیٹرنگ کا کام مکمل کرلیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے جماعت الحرار اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی مالی معاونت کے ذرائع پکڑ لیے ہیں اور انہیں ثبوت مل گئے ہیں کہ یہ دونوں تنظیمیں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے فنڈنگ لیتی ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سانحہ یوحنا آباد میں بھی انہی تنظیموں کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں اور حکومت نے دہشت گردوں کے 55 کروڑ روپے منجمند کر دیے ہیں۔ شجاع خانزادہ نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر میں مدارس کی مانیٹرنگ کا کام مکمل کر لیا ہے اور ان کی رپورٹ کے مطابق 95 فیصد مدارس ٹھیک کام کر رہے ہیں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31664

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>