Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31694

انسانی حقوق کے ایکشن پلان پر ملک بھر میں عملدرآمد جاری ہے، وزیر اعظم نواز شریف

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے ایکشن پلان پر ملک بھر میں عملدرآمد جاری ہے، حکومت انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور انسانی حقوق کے عالمی کنونشنز پر عملدرآمد کر رہی ہے، انسانی حقوق کے ایکشن پلان کے ذریعے موجود نظام کار میں ادارہ جاتی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی علاقائی اور عالمی ذمہ داریوں کا احساس ہے، حکومت ملک سے بے روزگاری کے خاتمے اور روزگار کے نئے مواقع کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو روزگار دے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان بااختیار ہو کر ملک کی ترقی خوشحالی میں کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن اقوام عالم کو انسانی حقوق اور اقدار کی یاد دلاتا ہے، ہم آزادی اظہار رائے اور انصاف پر مبنی شخصی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، ہمارا مذہب انسانی اقدار پر عمل پیدا ہونے کی تلقین کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہم قائد اعظم کے وژن کے مطابق ملک میں قومی یگانگت کے لئے کوشاں ہیں، قوم کو ہمیشہ امتیاز کے خاتمے اور جنونیت کے خلاف متحد ہونے کی تلقین کی ہے اور ملک میں بسنے والے تمام شہریوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ پرامن ہم آہنگی اور مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لئے کوشاں ہیں، پاکستان کو اپنی علاقائی اور عالمی ذمہ داریوں کا احساس ہے، انسانی حقوق کے حوالے سے موجودہ نظام کار میں ادارہ جاتی تبدیلیاں لا رہے ہیں، پاکستان انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی کنونشنز پر عملدرآمد کر رہا ہے، انسانی حقوق کے ایکشن پلان پر ملک بھر میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31694


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>