Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

شاہ ایران کی بیدخلی کیبعد مغرب میں اسلام کیخلاف لہر اٹھی، جو انتہاپسندی کا باعث بنی، اکرم ذکی

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ وزارت خارجہ کے سابق سیکرٹری جنرل و سینیٹر (ر) محمد اکرم ذکی نے کہا ہے کہ دہشتگردی نے ناانصافی سے جنم لیا ہے۔ مغربی ممالک میں اسلام کو خطرہ بناکر پیش کیا گیا اور اسلام کے خلاف باقاعدہ کمپئین چلائی گئیں، جس کے ردعمل میں انتہاپسندانہ جذبات ابھر کر سامنے آئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹر فار پاکستان اینڈ گلف سٹڈیز کے زیراہتمام اسلام آباد میں ہونیوالی دو روزہ انسداد انتہا پسندی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب میں وزارت خارجہ کے سابق سیکرٹری جنرل نے انتہا پسندی، دہشتگردی کی وجوہات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ایران سے رضا شاہ پہلوی کی حکومت کے خاتمے کے بعد مغرب میں اسلام کے خلاف ایک باقاعدہ لہر اٹھی۔ مغربی میڈیا میں اسلام کے خلاف باقاعدہ تحاریک شروع ہوئیں، یہاں تک کہ مغربی سکالرز نے بھی اسلام کو ایک خطر ے کے طور پر پیش کیا۔ اکرم ذکی نے کہا کہ سابق صدر نیکسن، پروفیسر جان اسپ ٹیٹو، پروفیسر ہنگ ٹنگٹن، سابق امریکی صدر نکسن یہاں تک کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے بھی مغرب کے لیے اسلام کو ایک بڑا خطرہ قرار دیا۔ اس پر باقاعدہ کتابیں لکھی گئیں۔ جس کے ردعمل میں انتہاپسندانہ جذبات ابھرے۔ عالمی طاقتوں نے اپنے مقاصد کیلئے غیر ریاستی عناصر کی لغت متعارف کرائی، اور تاحال انہی عناصر کو وہ استعمال کررہے ہیں۔ نائن الیون کے بعد صدر بش اور وزیراعظم ٹونی بلیئر نے کروسیڈ کے الفاظ کا استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جڑیں تلاش کریں تو اس میں زیادہ تر وہ ردعمل کارفرما ہے جو مغرب کی اسلام مخالف پالیسیز کے نتیجے میں سامنے آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے ناانصافی سے جنم لیا ہے۔ کئی بڑے عالمی مسائل تو حل ہوگئے مگر کشمیر اور فلسطین جیسے مسائل آج بھی حل طلب ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ لبرل اقتصادی نظام انسانیت کیلئے دہشتگردی سے بڑا خطرہ ہے، انسانی بنیادوں پر سماجی، معاشی انصاف کو فروغ دینا زیادہ اہم ہے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>