اسلام ٹائمز۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 67ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ برسی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی ُپروقار تقریب منعقد ہو گی۔ گورنر اور وزیراعلٰی سندھ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ قائداعظم کے یوم وفات پر وزیراعظم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم قول و عمل میں مکمل یکسانیت رکھتے تھے، ان کی سیاسی بصیرت سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ قائد کے بتائے ہوئے رہنما اصول آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔